30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںقیمتوں میں کمی پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا...

قیمتوں میں کمی پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا



(ویب ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔

سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔

مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔

جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی، وہ اب کم ہو کر صرف 27 روپے تک آ گئی ہے، جس سے نہ صرف سولر کی طلب میں اضافہ ہوا بلکہ فروخت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات