40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا میں قطر کی جانب سے ممکنہ تحفے پر بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا امریکی صدر یہ تحفہ لینے کے مجاز ہیں اور کیا اخلاقی طور پر امریکی صدر کو یہ تحفہ قبول کرنا چاہیے؟

امریکی میڈیا کے مطابق قطری حکومت کی جانب سے امریکی صدر کو عارضی استعمال کےلیے ایک خصوصی طیارہ تحفے میں دینے کا اعلان کیا، جس پر امریکی وزارتِ دفاع اور قطری وزارت دفاع کے وکلا کے درمیان بحث کا آغاز ہوگیا۔

گو کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم اخلاقی امور کے وکلاء اس عمل کو غیرآئینی قرار اور معاوضے کی شق کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر تصدیق کرتے ہوئے ان لوگوں پر تنقید کی جو کہہ رہے ہیں کہ واشنگٹن کو اس 747 بوئنگ طیارے کی قیمت اداکرنی چاہیے جو امریکا کو بغیر کسی قیمت کے ایئر فورس ون کے طو ر پر وصول کرے گا۔

ایک امریکی نیوز چینل نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے قطری شاہی خاندان کی جانب سے ملنے والے تحفے کو قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایئر فورس ون کیا ہے؟

دنیا میں ہر مملکت کے سربراہان کی آمد و رفت کے لیے خصوصی طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ طیارے بنیادی طور پر ایک فضائی دفتر کی طرح کام کرتے ہیں اور متعلقہ سربراہانِ مملکت کےلیے اِن طیاروں میں ہر وہ آسائش اور سہولت موجود ہوتی ہے جس کی کبھی بھی اُن کو ضرورت پڑ سکتی ہے، امریکا میں یہ طیارے ایئر فورس ون کہلاتے ہیں۔

امریکی صدر کے زیرِ استعمال طیاروں کی تعداد 2 ہوتی ہے، یہ دنیا بھر میں دوروں پر امریکی صدر، صدر کے اہلِ خانہ اور صدر کے خاص عملے کی سواری کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ایسے خصوصی طیاروں کو پاک ون کہا جاتا ہے اور دنیا بھر کی طرح یہاں بھی فضائیہ کا عملہ ہی ان کی دیکھ بھال اور پرواز کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات