30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںقانون کے طالبعلم پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں پر...

قانون کے طالبعلم پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں پر درج مقدمے کی تحقیقات کی منتقلی کا حکم


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں قانون کے طالب علم پر پولیس کے مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس ایچ او ڈیفنس سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات منتقلی کا انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ کو حکم دیا ہے ۔

عدالتی حکم میں کہا کہ کیس کی تفتیش ڈی ایس پی سراج لاشاری یا ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑ کو دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر یہ دونوں افسران دستیاب نہ ہوں تو کسی ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیش دی جائے، کیس کی شفاف تحقیقات کراکےمتاثرہ طالب علم کو انصاف فراہم کیا جائے، عدالتی احکامات پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے۔

عدالتی احکامات کی نقول آئی جی سندھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بھیجنے کا حکم دیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایس ایچ او ڈیفنس کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش اسی تھانے میں غیرجانبدارنہ نہیں ہوسکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات