40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفضا میں دوڑتی موٹر سائیکل کب مارکیٹ میں آئے گی؟

فضا میں دوڑتی موٹر سائیکل کب مارکیٹ میں آئے گی؟


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

موٹر سائیکل کا اب سڑک پر نہیں، آسمان میں اڑنے کا وقت ہے، ولوناٹ ایئر بائیک ہوا میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کے لیے تیار ہے۔

پولش موجد ٹامسز پاتن، جو پہلے جیٹ سن ون جیسے ہوائی سواری کے منصوبے سے شہرت پا چکے ہیں، انہوں نے ایک حیران کن ایجاد متعارف کروائی ہے، ولوناٹ ایئر بائیک ایک اُڑنے والی موٹر سائیکل ہے جو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔

یہ کوئی فلمی تصور یا خیالی منصوبہ نہیں، بلکہ ایک مکمل طور پر کام کرنے والا پروٹوٹائپ ہے جو حقیقت میں زمین سے بلند ہو کر فضا میں اُڑتا ہے، اس کے فیوچر اسٹائل ڈیزائن نے شائقین کو اسٹار وارز کی اسپیڈر بائیک کی یاد دلا دی ہے۔

ولوناٹ ایئر بائیک جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں نہ کوئی پنکھڑیاں ہیں اور نہ پر، جو اسے تنگ جگہوں میں اُڑان کےلیے مثالی بناتے ہیں، اس کے لیے ہلکے پھلکے مگر طاقتور فریم کا استعمال کیا گیا ہے جو اس کی رفتار اور پھرتی کو بہتر بناتا ہے۔

اگرچہ ولوناٹ ایئر بائیک کی پرواز کی ویڈیوز اور کامیاب ٹیسٹنگ سب کو حیران کر چکی ہے، تاہم اس کے جیٹ انجن اور پروپلشن ٹیکنالوجی کے بارے میں ابھی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ابھی اس منفرد اُڑنے والی بائیک کی قیمت یا مارکیٹ میں دستیابی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پہلا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات