40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹعلیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا وجہ کیا بنی؟

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا وجہ کیا بنی؟



( 24 نیوز )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ، جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے ”سپر  سٹار“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جب کہ ”عہدِ وفا“ کے ذریعے وہ نیشنل کرش کے طور پر ابھریں  بعد ازاں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بنیں، مگر ساتھ ہی متعدد تنازعات کا سامنا بھی کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو ان کے لباس، اسٹائل اور موسیقی ویڈیوز میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث، انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: ”I Quit“ اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کو ”جہنم“ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیے۔

 اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: ”جب پوسٹ کرنا جانتی ہو تو ردِ عمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔“

جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ذہنی کیفیت پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: ”وہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔“

ایک اور نے دعا دی: ”اللہ ہدایت دے اور انہیں سکون نصیب ہو۔“ اداکارہ کا کہنا ہے: ”میں مضبوط دکھائی دیتی ہوں، مگر اندر سے ٹوٹ چکی ہوں“



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات