40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشوبز شخصیات کا اپنی اور شہداء کی ماؤں کو سلام

شوبز شخصیات کا اپنی اور شہداء کی ماؤں کو سلام


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے بھرپور انداز میں مدرز ڈے (ماؤں کے دن) پر اپنی والدہ کو سلام پیش کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم پر پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کسی نے اپنی والدہ کے ہمراہ پرانی یادیں تازہ کی تو کسی نے خوبصورت الفاظ کے ذریعے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔

شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صنم سعید نے جہاں اس موقع پر مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی ہیں تو وہیں پہلی بار بطور ماں اس دن کو منانے والی اداکاراؤں نے اپنے نومولود کو بانہوں میں بھر کر اپنا پہلا مدرز ڈے منایا۔

شوبز شخصیات کا اپنی اور شہداء کی ماؤں کو سلام

گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے اپنی والدہ و مایاناز اداکارہ زیبہ بختیار کے ہمراہ چند پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ہی ان ماؤں کو بھی یاد رکھا جن کے لخت جگر حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہوگئے۔

انہوں نے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان آپ کا مقروض ہے۔

اداکارہ درِ فیشاں نے طویل پوسٹ شیئر کی اور اپنی والدہ کو اس دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے نام خوبصورت طویل پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی والدہ صبح شام ان کی ہر چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بھرپور انداز میں خیال رکھتی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے اپنی والدہ کےلیے دعائیہ پیغام بھی شیئر کیا اور لکھا کہ آپ ہمیشہ میرے جینے کی وجہ بنیں، آپ کی وجہ سے میں پمیشہ سانس لیتی اور اپنی دھن میں مگن رہتی ہوں۔

انہوں نے یومِ ماں کا جشن مناتے ہوئے ان ماؤں کو بھی یاد رکھا جنہوں نے اپنی اولاد کو کھو دیا۔

اس کے علاوہ اداکارہ جویریہ سعود نے اپنی مرحوم والدہ کے نام خوبصورت نظم لکھتے ہوئے اظہار کیا کہ وہ ان سے بات کرنے کےلیے ترس رہی ہیں جبکہ اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے لکھا کہ آج میں جو کچھ ہوں صرف اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ والدہ نے بطور مسلمان، پاکستانی اور کشمیری میری شخصیات بنائی جس پر مجھے فخر ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی، صبا فیصل، مایا خان، آسماں عباس سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی مرحوم والدہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعا بھی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات