(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281.37 روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا تھا کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدرمیں کمی دیکھی گئی ،اپریل 2025 میں درآمدی بل 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے بڑھ کر 283.13 روپے،برطانوی پاؤنڈ 79 پیسے مہنگا ہوکر 378.97 روپے،یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 77.29روپے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے کمی سے 322.22 روپے،سعودی ریال 22 پیسے سستا ہوکر 75.51 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تاحکم ثانی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم