(میاں اشفاق) ڈسکہ کے نواحی علاقہ مند میں سسرال کی دہلیز پر ولیمے کے روز دولہا قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ولیمے والے دن دولہے کو قتل کر دیا گیا،بوٹا نامی ملزم نے دولہے جاوید کو ولیمے سے واپسی پر سسرال کی دہلیز پر گولیاں ماریں۔
مبینہ طور ہر نئی نویلی دلہن نے آشنا کے ساتھ ملکر قتل کروایا،دلہن سلامیوں کے پیسے ‘طلائی انگوٹھی شوہر کاپرس اور موبائل فون لیکر آشنا کیساتھ فرار ہوگئی۔
ایف آئی آر کے مطابق دلہن بوٹا نامی ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھی،دلہن کے گھر والوں نے رشتہ جاوید کیساتھ طے کردیا۔
دلہا کے اہلخانہ کے مطابق مقتول کو دلہن کے سابقہ تعلقات کا علم نہیں تھا، وقوعہ قتل کے بعد دلہن کے تعلقات کا علم ہوا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔