40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتجارتی خبریںسرمایہ کاروں کا اعتماد بحالبٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار...

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحالبٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی



(ویب ڈیسک)ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارڈالر سے تجاوز کر گئی۔

خبر رساں ادارے نے بائی نانس پلیٹ فارم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 31 جنوری کے بعد پہلی بار 1,05,032ڈالر ہوگئی ہے ،اس سے قبل 8 مئی 2025 کوبٹ کوائن کی قیمت 100,000 سے تجاوز کر گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کے بعد امریکا اور چین ٹیرف 90 دن کیلئے معطل کرنے پر رضامند

دوسری طرف فن ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی وجوہات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، جغرافیائی کشیدگی میں کمی، اور چین کے معاشی محرکات بھی شامل ہیں۔ البتہ دیگر کرپٹو کرنسیز اب بھی گزشتہ سال کی بلند سطح سے 50 فیصد نیچے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات