بارسلونا ( جنگ نیوز) اسپینش فٹبال کلب بارسلونا نے سنسنی خیز ای کلاسیکو میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 4-3 سے شکست دے کر لا لیگا ٹائٹل جیتنے کی راہ ہموار کرلی۔ ریال میڈرڈ کے کیلین ایمباپے کی ہیٹ ٹرک ٹیم کے کام نہ آسکی ۔ بارسلونا کیلئے رافینا نے دو، ایریک گارسیا اور لامین یمال نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ یہ فتح بارسلونا کو ریال میڈرڈ سے سات پوائنٹس آگے لے آئی ہے، جس کے ساتھ صرف تین میچز باقی ہیں۔ اگر بارسلونا اگلے میچ میں اسپینول کے خلاف کامیابی حاصل کرتی ہے یا ریال میڈرڈ کوئی میچ ہار جاتی ہے تو بارسلونا چیمپئن بن جائے گا۔