30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںروپیہ تگڑاڈالر کا ریٹ گر گیا

روپیہ تگڑاڈالر کا ریٹ گر گیا



(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،کاروبار کے آغاز پر 1872 پوائنٹس کی تیزی ہوئی،کچھ دیر بعد مارکیٹ میں مندی، 646 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

 اسٹاک ماہر ارسلان احمد کا کہنا ہے کہ انڈیکس 111,881 سے کم ہو کر 110,655 پر آ گیا،گزشتہ روز انڈیا-پاکستان تناؤ پر مارکیٹ میں شدید مندی تھی ،امریکا کی ثالثی کی پیشکش نے اعتماد بحال کیا، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، آٹو سیکٹرز میں خریداری کا رجحان ہے ،آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں قسط کی منظوری کے امکان پر سرمایہ کار سرگرم ہیں۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 281.47 روپے سے کم ہوکر 281.37 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات