31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا...

دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا ہے



 (ویب ڈیسک) ہم سب جانتے ہیں کہ ایئرپورٹس پر چیزیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی ہوتی ہیں، چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں، چائے، کافی یا پانی کی بوتل، ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہوتی ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی ایئرپورٹ پر ایک کیلا سیکڑوں روپے میں دستیاب ہو؟ جی ہاں، دنیا کا یہ سب سے مہنگا ترین ایئرپورٹ استنبول میں واقع ہے، جہاں مسافروں کو عام سی چیزوں کے لیے بھی بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ 
 ترکیہ کا ‘استنبول ایئرپورٹ’ فی الحال دنیا کا سب سے مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا جاتا ہے،یہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ عام آدمی کے لیے یہاں خریداری کرنا تقریباً ناممکن ہے،برطانوی اخبار  کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر کیلا، فاسٹ فوڈ اور دیگر سادہ اشیاء حیرت انگیز حد تک مہنگی ہیں،مسافروں اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلے کی قیمت 5 پاؤنڈ ہے  جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1870 روپے بنتے ہیں،اسی طرح 90 گرام لذانیا کی قیمت 21 پاؤنڈز (تقریباً 7 ہزار 850 روپے) ہے۔

یہاں صرف مقامی رسیٹورنٹس ہی نہیں بلکہ ‘برگر کنگ’ اور ‘میکڈونلڈز’ جیسی انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چینز بھی بے تحاشا مہنگی قیمتیں وصول کر رہی ہیں۔

یہاں ایک کروساں (croissant) کی قیمت 12 پاؤنڈز سے 15 پاؤنڈز (تقریباً ساڑھے 4 ہزار سے ساڑھے 5 ہزار روپے) تک ہے جبکہ اٹالین چکن سلاد کی قیمت بھی 15 پاؤنڈز (ساڑھے 15 ہزار روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

روزانہ دو لاکھ سے زائد مسافر؛ ستنبول ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں روزانہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں،یورپ اور ایشیا کے درمیان واقع یہ ایئرپورٹ ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں موجود ہے، جو سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا ہے،ہر سال لاکھوں سیاح اس ایئرپورٹ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اب یہاں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مسافروں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

سیاح برہم؛
 ستنبول ایئرپورٹ پر اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتیں دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن چکی ہیں، اگرچہ ایئرپورٹس پر مہنگائی عام بات ہے، لیکن یہاں کی قیمتوں نے سب کو چونکا دیا ہے،یہ سوال اب شدت سے اٹھ رہا ہے کہ آیا ان قیمتوں کا کوئی جواز ہے یا یہ صرف مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے؟

سوشل میڈیا پر بھی کئی مسافروں نے استنبول ایئرپورٹ پر دستیاب چیزوں کی قیمتوں پر حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا ہے،کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں پر وہاں کھانا پینا ایک ‘لگژری’ بن گیا ہے، جبکہ بعض مسافروں نے اس کو ‘لوٹ مار’ کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور ہلاکتیں بے بنیادخبر قرار



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات