(محمد اویس)اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے چھاپہ مار کر5 جعلی پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان سے پولیس یونیفارم اور بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت ناظم محمود،مبشر اقبال،سعید انور،حسین خان اور بنیامین کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے