35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوترک کالعدم تنظیم کا برسوں سے جاری مسلح جدوجہد ختم کرنے کا...

ترک کالعدم تنظیم کا برسوں سے جاری مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان


کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترک ریاست کے خلاف 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو تحلیل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے کی “12ویں  کانگریس نے  پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور اس کے مسلح جدوجہد کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق  یہ اعلان پارٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنی کانگریس کے انعقاد کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔

پی کے کے کی جانب سے اپنی تحلیل کرنے کا اعلان تنظیم کے بانی عبداللہ اوکلان جو 1999 سے استنبول کے ایک جزیرے پر جیل میں بند ہیں، کے اس بیان پر عمل نظر آیا جس میں انہوں نے  فروری میں اپنے جنگجوؤں کو غیر مسلح ہونے پر زور دیا۔

پی کے کے کی قیادت نے کچھ دن بعد  اوکلان کی بات کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

ہفتے کے روز ایک تقریر میں  صدر رجب طیب اردگان نے اشارہ دیا تھا کہ کسی بھی وقت پی کے کے تحلیل ہونے کی خبر آ سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان نے کردوں کے گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دہشت سے پاک ترکیہ اور پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

 تاریخی پیشرفت ترک قوم کے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت ، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات