40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹبھارت کو سمندر سے حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑنی تھی:  وائس...

بھارت کو سمندر سے حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑنی تھی:  وائس ایڈمرل رب نواز



(24  نیوز)پاکستان نیول فورس کے  وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا ہے کہ بھارتی بیڑے ’وکرانت‘ پر ہماری مکمل نظر تھی،بھارت کو سمندر سے حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑنی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر ،پاک فضائیہ کے افسران کے ساتھ  مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں ںے کہا کہ پاک بحریہ نے بھارت کی فضائی نگرانی کی کوشش ناکام بنائی،پاک بحریہ نے بندرگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی۔

 وائس ایڈمرل رب نواز کے مطابق تمام بندرگاہیں محفوظ اور فعال رہیں،پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا۔

انھوں نے کہا کہ سمندری حدود سے کوئی بھی جارحیت ہوتی تو فوری جواب مل جاتا، ائیر چیف نے ہمیں جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا۔

وائس ایڈمرل کے مطابق سمندری حدود سے کوئی بھی جارحیت ہوتی تو فوری جواب مل جاتا،ائیر چیف نے ہمیں جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا۔

 وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ پاک ائیر فورس بمقابلہ بھارتی ائیر فورس اسکور 6 بمقابلہ 0 رہا ۔

یہ بھی پڑھیں :افواج پاکستان  نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا،ڈی جی آئی ایس پی آر



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات