40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹبھارتی سٹار کرکٹر  14 سالہ بلے باز کےکارنامے سے جل اٹھے!

بھارتی سٹار کرکٹر  14 سالہ بلے باز کےکارنامے سے جل اٹھے!



( 24 نیوز)بھارتی بلے باز اور گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ بنانا ہضم نہ ہوا، راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز کی جارحانہ اننگز کو قسمت قرار دے دیا۔

براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل نے ویبھو سوریاونشی کے متعلق کہا کہ یہ اس کا اچھا دن تھا،اس کی ہٹنگ زبردست تھی اور اس نے اپنے اچھے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے شبھمن گل کی جانب سے کم عمر بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کو خوش قسمتی کہنا  نا مناسب قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ ایک 14 سالہ کھلاڑی کو خود پر اعتماد ہے لیکن ایک کھلاڑی ٹی وی پر کہہ دیتا ہے کہ یہ بس اس کا اچھا دن تھا۔

بعد ازاں اجے جڈیجا نے ویبھو سوریا ونشی کی کامیابی کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیوں 14 برس کی عمر میں دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف آئی پی ایل کی سینچری بنانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

واضح رہے ویبھو سوریا ونشی گجرات ٹائٹنز کے خلاف تیز ترین سینچری اسکور کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات