42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش میں مظاہروں کے بعد عوامی لیگ پر پابندی عائد

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے بعد عوامی لیگ پر پابندی عائد


ڈھاکہ ( جنگ نیوز) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پارٹی کی تمام سرگرمیوں پر باضابطہ پابندی کے بعد لوگوں نے جشن منایا۔ یہ فیصلہ طلبا کی زیر قیادت نیشنل سٹیزن پارٹی کی جانب سے کئی دنوں سے جاری سڑکوں پر احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس تبدیلی سے عوامی لیگ پر اقتدار میں اپنے دور میں مبینہ جرائم کے لیے اجتماعی ادارے کے طور پر مقدمہ چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات