40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںباسط علی کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کروانے...

باسط علی کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کروانے کی تجویز


فوٹو — اسکرین گریب

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز بنگلادیش میں کروانے کی تجویز دے دی۔

باسط علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوشگوار میں موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ آج میں بہت اچھے موڈ میں ہوں تو میں نے سوچا کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو ایک اچھا مشورہ مفت میں دیا جائے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے جو میچز باقی ہیں اُنہیں دبئی کے بجائے بنگلا دیش میں کروائیں، وہ ہمارا برادر دوست ملک ہے، وہاں کرکٹ دیکھنے کے لیے عوام بھی بہت آتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ پی سی بی کو مفت مشورہ ہے اس پر عمل کر کے دیکھیں کیسے تالیاں بجتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر پہلے تو پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا لیکن گزشتہ روز پاک بھارت سیز فائر کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز سے کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں کیونکہ ممکن ہے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات