30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں اہم کھیل پر  پابندی عائد کردی گئی وجہ کیا بنی؟ جانیے۔۔۔۔

 اہم کھیل پر  پابندی عائد کردی گئی وجہ کیا بنی؟ جانیے۔۔۔۔



( 24 نیوز ) افغانستان کی طالبان حکومت نے جوئے کا ذریعہ بننے پر شطرنج کے کھیل پر پابندی عائد کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے جوئے کا ذریعہ بننے پر شطرنج کے کھیل پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے افغانستان میں کھیلوں کے ادارے کے ترجمان اطل مشوانی کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین میں شطرنج کو جوئے کو ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور جب تک شطرنج کے حوالے سے مذہبی تحفظات دور نہیں ہوتے تب تک ملک میں یہ کھیل معطل رہے گا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:’’ایسا اعلان کیوں کیا‘‘  ہمسایہ ملک کےاہم عہدیدار کو غدار قرار دیا جانے لگا

واضح رہے گزشتہ سال افغانستان کی طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو اسلامی اصولوں سے متضاد اور پرتشدد کھیل قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات