31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاہم خبر ۔۔۔۔  بڑی سیاسی جماعت پر پابندی عائد

اہم خبر ۔۔۔۔  بڑی سیاسی جماعت پر پابندی عائد



 (24 نیوز )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی، عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

اس کے علاوہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:شہری ہو جائیں ہوشیار،بڑی کرکٹ ٹیم پھر پاکستان میں آنے کیلئے تیار

 عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں شدید عوامی دباؤ کے بعد استعفیٰ دیکر ملک سے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت بھارت نے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات