30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومتعلیم اور صحتانٹرنی بھرتی ہونے والے اساتذہ رل گئے

انٹرنی بھرتی ہونے والے اساتذہ رل گئے



(علیشبہ آصف)ملتان محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی سے ساڑھے 6 ہزارانٹرن سکول ٹیچرز  رل گئے۔تنخواہ ایجوکیشن اتھارٹی دے گی یا سکول سربراہ فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 ماہ گزر جانے کے بعد بھی انٹرن اساتذہ کو تنخواہ نہ مل سکی، 31 مئی کو سکول انٹرن ٹیچرز کا کنٹریکٹ ختم ہو جائے گا،ایس ٹی آئیز کو 2 ماہ گزرنے کے باوجود ایک بھی تنخواہ جاری نہ ہو سکی،5 اپریل کو مہینہ مکمل ہونے پر ایک ماہ کی تنخواہ جاری ہونا تھی،تنخواہ ایجوکیشن اتھارٹی دے گی یا سکول سربراہ فیصلہ نہ ہوسکا۔ایس ٹی آئیز کیلئے تاحال بجٹ بھی مختص نہ کیا جاسکا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ادائیگیاں کردی جائیں گی ،ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ میں گرمی کی چھٹیوں کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جرنیل کی بے توقیری، اہم عہدہ سے فارغ کرکے کالا پانی بھیج دیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات