40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیانٹرنیٹ کمپنی یاہو کی گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی

انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی



(24 نیوز)امریکی محکمہ انصاف  آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کررہا ہے۔

چند ماہ قبل  امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی  عدالت کو تجویز  پیش کی گئی تھی کہ  گوگل کو  اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو  کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 سینئر ایگزیکٹو کے مطابق ’ اگر  وفاقی عدالت کی جانب سے گوگل کو اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تو انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے  مالک اس خریداری کیلئے بولی لگائیں گے  ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاہو سرچ کے جنرل مینیجر برائن پرووسٹ نے   2 روز قبل واشنگٹن میں گوگل  ٹرائل کے دوران مؤقف اپنایا کہ ’ ان کی کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق براؤزر کی فروخت کی قیمت 10  ارب ڈالر سے زائد ہوگی۔

مبینہ طور پر ویب پر سب سے اہم اسٹریٹجک پلیئر ہے اور  ہم  Apollo Global کے ساتھ اس کو خریدنے  کے قابل ہوجائیں گے۔

 یاد رہے کہ  یاہو، گوگل سے قبل 2000 کی دہائی کے اوائل میں سرفہرست سرچ انجن تھا، کمپنی کے کرتا دھرتا کئی بار تبدیل ہوئے تاہم  2021 میں  اپالو نے اسے Verizon Communications Inc سے خریدا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات