امریکا چین ٹیرف تنازع کی شدت کم ہونے پر امریکی حصص بازار میں تیزی آگئی۔
نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کےاپ ڈیٹ کے مطابق ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 1018 پوائنٹس اضافے سے 42267 ہوگیا ہے، جبکہ ایس این پی 500 انڈیکس 156 پوائنٹس اضافے سے 5816 ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے چینی درآمدات پر عائد 145 فیصد ٹیرف 115 فیصد کم کیا ہے اور تین ماہ امریکا درآمد ہونے والی چینی اشیاء پر 30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
چین نے امریکی مصنوعات پر عائد 125 فیصد ٹیرف 115 فیصد کم کیا ہے۔ آئندہ 90 روز چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔