35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ...

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان


فائل فوٹو۔

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق معرکۂ حق میں شہید شہریوں کے ورثاء کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ، الاؤنسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، پاک فوج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کیلئے 10 لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افواج کے زخمیوں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

بھارتی حملے میں متاثر گھروں، مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات