30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نے ساڑھے 13 کلو وزن کم کرنے کا...

آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نے ساڑھے 13 کلو وزن کم کرنے کا نسخہ بتادیا


ہالی ووڈ اداکار اور سابقہ پروفیشنل باڈی بلڈر آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے ڈرامائی انداز میں ساڑھے 13 کلو وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا۔

77سالہ آرنلڈ شوارزنیگر کے 27 سالہ صاحبزادے کرسٹوفر شوارزنیگر نے پہلے بار اپنے وزن میں ڈرامائی انداز میں ہونے والی کمی پر عوامی سطح پر بات کی ہے۔

انہوں نے لاس اینجلس میں’ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ‘ کے دوران پہلی بار اپنے وزن میں کمی کے نسخے پر بات کی اور کہا کہ یہ عمل راتوں رات نہیں ہوا بلکہ یہ ایک طویل عمل تھا۔

کرسٹوفر شوارزنیگر نے کہا کہ میں نے وزن میں کمی کا سفر 6 سال قبل 2019ء میں آسٹریلیا میں قیام کے دوران شروع کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دراصل میں نے محسوس کیا کہ میرا وزن میری روز مرہ کی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے، یہاں تک میں اسکائی ڈائیونگ بھی نہیں کر پا رہا تھا۔

27 سالہ کرسٹوفر نے مزید کہا کہ میں نے اس دوران سب کچھ آزمایا لیکن عجیب بات ہے کہ میں نے اپنی خوراک سے ایک چیز نکالی تو میرا 30 پاؤنڈ یعنی ساڑھے 13 کلو سے زائد وزن کم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چیز کچھ اور نہیں روٹی (بریڈ) تھی، جسے چھوڑتے ہی میرا وزن گھٹنا شروع ہوگیا، یہ مسلسل عمل ہے، میں اب بھی خود کو مکمل طور پر تبدیل شدہ نہیں سمجھتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات