35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوگورنر سندھ نے ماؤں کے عالمی دن کو شہداء اور غازیوں کی...

گورنر سندھ نے ماؤں کے عالمی دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا



کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ “افواجِ پاکستان نے آپریشن ‘بُنیانُ الْمَرْصُوص’ کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور ان کی مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں۔

گورنر کامران ٹیسوری نے آپریشن “بُنیانُ الْمَرْصُوص” کی کامیابی پر گورنر ہاؤس میں اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواج پاکستان اور ان کے اہل خانہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ماؤں کی عظمت کا دن ہے، بلکہ اُن عظیم ماؤں کو سلام پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو وطن کے لیے قربان کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات