33 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومتجارتی خبریںکل سے کراچی پورٹ پر کتنے بحری جہاز آئے؟

کل سے کراچی پورٹ پر کتنے بحری جہاز آئے؟



( 24 نیوز )کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 19 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی، جن میں 7 کنٹینر شپ، 2 جنرل کارگو شپ اور 10 بلک کارگو شپ شامل تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید 3 جہازوں کو بھی برتھ دی گئی، جب کہ بندرگاہ پر مختلف اقسام کا کل 1 لاکھ 59 ہزار 413 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس میں 89 ہزار 190 میٹرک ٹن درآمدی کارگو اور 70 ہزار 223 میٹرک ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم  کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ پر سامان کی ترسیل و نقل و حمل معمول کے مطابق جاری ہے، اور بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کی روانی بحال رکھی گئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں۔

 خیال رہے کہ گودی میڈیا نے چیخ چیخ پر گلا خشک کرلیا تھا کہ بھارت نے کراچی کی بندرگاہ تباہ کردی ہے۔ اور یہاں تک بھی دعویٰ کردیا تھا کہ ’لاہور کی بندرگاہ‘ پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات