30.7 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومجرم و سزاچیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکار معطل، محکمہ...

چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکار معطل، محکمہ جاتی کارروائی کا حکم



کراچی:

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر محمد وقار نے تھانے آکر رپورٹ کی تو گارڈن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو تھانے طلب کیا جسے تاجر نے شناخت کرلیا۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کانسٹیبلز ساجد علی اور نوید بلوچ کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا اور اہلکاروں کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

عارف عزیز کا کہنا تھا کہ اس طرح اپنے فرائض کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے اور کسی بھی شہری کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور آئندہ بھی کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر اس طرح کی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات