( 24 نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان
پی سی بی کے مطابق میچزکوری شیڈول کیا جا رہا ہے اور ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے، غیر ملکی کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹس سے دبئی روانہ ہوںگے جبکہ لیگ کے شیڈول میں 6 سے 7 روزکی تبدیلی کا امکان ہے۔
راولپنڈی میں کراچی کنگزاور پشاورزلمی کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ بھارت کی جانب سے مسلسل دراندازی اورکشیدگی کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا،پی سی بی لیگ کو رواں ماہ کے اندر مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔