40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک بھارت قیادت پر فخر ہےجنگ بندی نہ ہوتی توتباہی ہوتیڈونلڈٹرمپ

پاک بھارت قیادت پر فخر ہےجنگ بندی نہ ہوتی توتباہی ہوتیڈونلڈٹرمپ



 (ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی مضبوط اور غیرمتزلزل قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توبہت سارے لوگ مارےجاتے  اور تباہی ہوتی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر بہت فخر ہے کہ ان کے پاس پوری طرح جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانش مندی اور ہمت ہے،پاکستان اوربھارت کی قیادت نےصحیح وقت پرجنگ بندی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تولاکھوں بے گناہ لوگ مارےجاتے،آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکا نے آپ کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت کےساتھ مل کر مسئلہ کشمیرکاحل نکالیں، دیکھوں گا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے،پاکستان اوربھارت کےساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا، ابھی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دونوں ملکوں سے تجارت بڑھانا چاہتا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات