(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جبکہ ڈالر8پیسے مہنگاہوگیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز دو سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ہوا ،جس کے بعد مارکیٹ میں 2 ہزارپوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے،اور ہنڈریڈانڈیکس2419پوائنٹس بڑھ کر 105946 پوائنٹس پر جا پہنچاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینک آف انگلینڈ نے شرحِ سود کو 4.25 فیصد تک کم کردیا
پاکستان اوربھارت کےمابین جنگی صورتحال کے باعث کل سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہوئی تھی اور گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ1 لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر8 پیسے مہنگاہونے کے بعد 281.52 روپے سے بڑھ کر 281.60 روپے پر آگیا ہے۔