(24 نیوز)نیند کی کمی دل کی صحت کو بُری طرح متاثر کرتی ہے اور اسی وجہ سے آپ سستی محسوس کرتے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی دل کی صحت پر توقع سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے آپ سستی محسوس کرتے ہیں لیکن صرف چند راتوں کی نیند کی کمی بھی خاموشی سے دل کی صحت کو متاثر کرنا شروع کر دیتی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی مالیکیولر سطح پر تبدیلیوں کو متحرک کرتی ہے اور یہ امراضِ قلب کے خطرات کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔
سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق جو کہ ایک محتاط انداز سے لیبارٹری کے کنٹرول شدہ ماحول میں کی گئی ہے اس سے پتہ چلا کہ نیند کی کمی کس طرح دل کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔
اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ نیند کی کمی خون میں موجود مخصوص پروٹینز کو کس طرح متاثر کرتی ہے جو سوزش اور دل کے مسائل سے وابستہ ہیں۔ دل کی صحت کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہوتا ہے، مثلاً خوراک، ورزش، تناؤ اور نیند۔
اگرچہ بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق نے نیند کی دائمی کمی کو دل کے دورے اور فالج سے جوڑا ہے، لیکن نیند کی کمی کے وقت جسم کے اندر کیا ہوتا ہے اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔
اس تحقیقی ٹیم نے 16 صحت مند جوان مردوں کے ساتھ کام کیا، ان سب کے جسم کا وزن نارمل تھا اور انہیں نیند کی کمی کے کوئی معلوم مسائل درپیش نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی اپوزیشن کا آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا مطالبہ