40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومجرم و سزانوشہرہ ورکاں سے افسوسناک خبر آ گئی

نوشہرہ ورکاں سے افسوسناک خبر آ گئی



(24 نیوز )نوشہرہ ورکاں میں  خون سفید ہو گیا ، چچا کی اندھا دھند فائرنگ سے بھتیجے سمیت 5 افراد قتل جبکہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رُخ اختیار کر لیا،مقتول عثمان سرفراز ورک اپنے گن مینوں کے ساتھ ڈیرے پر موجود تھا کہ چچا نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

  جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گن مین سلمان کے طور پر ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر ،ڈالر سستا ہو گیا 

 دوسری جانب  پولیس نے بروقت کارروائی  کرتے ہو ئے اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی، ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ قریب سکول میں چھپ گیا اور پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر گولی چلا دی، ملزموں کی ایک گولی ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطا بھٹی کو لگی۔

ایس ایس پی آپریشنز نوشہرہ ورکاں نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم عمران شیرو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہواہے، ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطا بھٹی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات