(بابر شہزاد)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے مظفرآباد کے 2 ہسپتال جنگ کے زخمیوں کیلئے مختص کر دیئے۔
پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)کے مطابق کشمیر سرجیکل ہاسپٹل اور پیما الحجری ہسپتال پاک فوج اور عوام کے زخمیوں کیلئے مختص کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ
پیمانے پاک فوج کوخط بھی لکھاہے کہ ان دونوں ہسپتالوں میں جنگ کے متاثرین کا مفت علاج کیا جائے گا،یہ دونوں ہسپتال جدید ترین سرجری اور ڈائیگناسٹک سہولیات سے مزین ہیں۔