39.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتمزید 11 اضلاع سے خطرناک وائرس کی تصدیق

مزید 11 اضلاع سے خطرناک وائرس کی تصدیق



(24 نیوز)ملک کے مزید 11 اضلاع سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

 ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو، قومی ادارہ صحت نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق 32 اضلاع سے حاصل کردہ 35 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا تجزیہ کیا گیا، 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چمن، ڈِکی، کوئٹہ، اوستہ محمد، شمالی وزیرستان، ڈی جی خان، لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ بہاولنگر، ملتان، حیدرآباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

این ای او سی کے مطابق 24 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، کوٹلی، مظفر آباد، بارکھان، گوادر، حب، کِیچ، خضدار، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، مستونگ، نصیرآباد، گلگت، اٹک، بہاولپور، گجرات، جھنگ، لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ خانیوال، میانوالی، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ 

این ای او سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 تا 27 اپریل پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، آئندہ قومی پولیو مہم رواں ماہ 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، والدین سے اپیل ہے ہر پولیو مہم میں بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں، بار بار ویکسینیشن بچوں کو پولیو سے ہونے والی معذوری سے محفوظ رکھتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا
    



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات