ممتاز دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا، ہم نے ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کیے، بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔
عامر ریاض کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ بھارت اب پُرامن حالات کی طرف جائے، ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بہت جھوٹ بولا، پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے پانچ جہاز مار گرائے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے یہ بھی کہا کہ بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کے ساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کیے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔