39.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹقوالی’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لارا لپا...

قوالی’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لارا لپا لانا چھڈ دے‘‘وائرل


(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) ایک پاکستانی قوال کی گائی ہوئی  قوالی ’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لارا لپا لانا چھڈ دے‘‘۔بہت وائرل ہو رہی ہے۔ 

ویڈیو پر پاکستانی قوال کا نام جنگی خان لکھا ہوا ہے، اور قوال نے بڑے اپنےنام سے ملتے جلتے جنگی سٹائل میں اپنے کلام کو جارحانہ انداز میں گایا ہے۔قوالی کے پورے بول ہیں ’’اوے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لارا لپا لانا چھڈ دے۔۔۔ اوئے مودی فیصلہ مکانا ای تے مکا  تو سن اوں آزمانا چھڈ دے۔۔۔ مودی بیوپاری بن کے دکھانا ویں توں تیری تووڑ تیری پٹ دیویاں گے جے تو پانی بند کیتا۔۔۔اوئے مودی فیصلہ مکانا ای تے مکا تے سن اون آزمانا چھڈ دے۔۔( مودی تم نے جنگ اگر شروع کرنی تو کرو ورنہ بہانے بازی چھوڑ دو۔۔۔مودی جو فیصلہ کرنا ہےکرو ہمیں آزمانا چھوڑ دو۔۔۔مودی تم بیوپاری بن کے دکھانا چاہتے ہو ہم تماری وہ درگت بنائیں گے اگر تم نے پانی بند کیا۔

یہ ویڈیو ان دنوں شوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں ہے اور ملک اور بیرون ملک ہر  پاکستانی اس ویڈیو کو شئیر کر رہا ہے۔ اس جنگی سٹائل کو اتنا پسند کیا گیا ہے کہ لوگ اس قوالی کو اپنے اپنے انداز میں بنا کر  پیش کرکے عوام میں لائکس (داد  تحسین ) لے رہے ہیں ۔۔۔ اس قوالی کے بول لکھ کر آپ آسانی  سے یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات، 6 وکلاء  کی فہرست اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات