عبوری بنگلا دیش حکومت نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔
اس حوالے سے حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔