35.9 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسابق طالب علم نے آکسفورڈ کو 20 برس بعد کتابیں لوٹا دیں

سابق طالب علم نے آکسفورڈ کو 20 برس بعد کتابیں لوٹا دیں



 (ویب ڈیسک )آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے 20 سال قبل لائبریری سے لی ہوئی کتابیں واپس لوٹا دی۔

یونیورسٹی کی لیڈی مارگریٹ ہال کالج کے لائبریرینز کا سابق طالب علم کی جانب سے 20 برس بعد لی گئی 3 کتب واپس کرنے پر کہنا تھا کہ ’سب کچھ معاف کردیا گیا‘۔

کالج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تینوں کتب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق طالبِ علم نے لوٹائی گئی کتب کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی بھیجا ہے۔

لفافے میں بند ہاتھ سے لکھے خط میں لکھا تھا کہ سابق طالب علم نے یہ کتب 20 برس قبل بطور انڈر گریجویٹ نکلوائیں تھیں جو کہ کتابوں کے ڈبے کی چھان بین کرنے دوبارہ سامنے آئیں۔

نوٹ میں لکھا تھا ’براہ مہربانی مجھے معاف کردیں‘۔

پوسٹ میں لکھا تھا کہ کتابیں لوٹانے پر لائبریرینز شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم وطن واپس چلی گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات