35.9 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر چل بسے

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر چل بسے


–فائل فوٹو

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

1966ء میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی، جو اُس وقت آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز تھی۔

باب کاوپر نے آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2061 رنز بنائے، جس میں 5 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ 

کاوپرنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوریا کی نمائندگی کرتے ہوئے 147 میچز میں 10 ہزار 595 رنز بنائے، 26 سنچریوں کے ساتھ ان کا بیٹنگ اوسط 53.78 رہا، وہ پارٹ ٹائم آف اسپنر بھی تھے، فرسٹ کلاس میں 183 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ باب کاوپر ایک انتہائی باصلاحیت بائیں ہاتھ کے بلے باز تھے، جنہیں ان کی نفیس بیٹنگ، کریز پر صبر اور بڑے اسکور بنانے کی صلاحیت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

باب کاوپر نے محض 28 سال کی عمر میں اسٹاک بروکر اور مرچنٹ بینکر کی حیثیت سے اپنا کیریئر بنانے کی وجہ سے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

باب کاوپر بعد میں آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات