40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیدنیا کی سب سے بڑی سولر ٹیلی اسکوپ سے لی گئی سورج...

دنیا کی سب سے بڑی سولر ٹیلی اسکوپ سے لی گئی سورج کی تصاویر جاری



(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ  سے لی گئی سورج کی تصویر جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ جہتی تصویر میں پہلی بار سورج کی سطح کے انتہائی نزدیکی مناظر سامنے آئے ہیں جو انوئے سولر ٹیلی اسکوپ نے کھینچی ہے۔

تصویر میں سورج کی اندرونی فضا میں براعظموں جتنے بڑے سیاہ دھبے بھی نمایاں ہیں، جنہیں ایک پکسل پر 10 کلو میٹر تک کور کرکے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تصویر سے سائنسدانوں کو سورج کے خطرناک موسموں کی پیش گوئیاں کرنے میں مدد ملےگی ۔

یہ بھی پڑھیں:اسکائپ کا 22 سالہ سفرتمام، کل ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیگا

امریکی ریاست ہوائی میں نصب اس ٹیلی اسکوپ کو دنیا کی سب سے طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا ہے جو سورج کا مشاہدہ انتہائی گہرائی میں جاکر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات