31.4 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںجو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا:...

جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی


چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا۔

انہوں نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افواج پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات