33.5 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنگ بندی کے بعد کرکٹ بورڈ پی ایس ایل ری شیڈول کرنے...

جنگ بندی کے بعد کرکٹ بورڈ پی ایس ایل ری شیڈول کرنے کا خواہاں


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کو ری شیڈول کرنا چا ہتا ہے امکان ہے کہ بقیہ 8میچ پنڈی اسٹیڈیم میں ہوں گے بنگلہ دیش کی سیریز میں چند دن کا رد وبدل کیا جائے گا۔جو غیر ملکی کھلاڑی دبئی ہی میں رکے ہوئے ہیں ۔پی ایس ایل کی فرنچائزز نےغیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا ہے مگر امکان یہ کہ پی ایس ایل کے دیگر میچز غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر ہوں گے، بعض کھلاڑی اپنے وطن چلے گئے ہیں اب ان کے اضافی اخراجات فرنچائز مالکان برداشت کرنے کو رضامند نہیں۔کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیاتھا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایئر فورس کے خصوصی جہاز پر اسلام آباد اور ملتان سے دبئی پہنچایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات