جنگ بندی کے باوجود بھارت کی طرف سے کرتار پور راہداری ابھی تک بند ہے۔
پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے۔
دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری جاری ہے ۔
انتظامیہ نے کہا کہ گردوارہ دربار صاحب پوری طرح کھلا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔