39.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت...

بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی: بلال اظہر کیانی


وزیرِ مملکت ریلوےبلال اظہر کیانی — فائل فوٹو

وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔

وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات