31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی ایئرمارشل نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کا ڈھکاچھپا...

بھارتی ایئرمارشل نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کا ڈھکاچھپا اعتراف کرلیا  



(ویب ڈیسک)بھارتی ایئرمارشل نے جنگ میں ہونے والے نقصانات اور رافیل کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کا ڈھکا چھپا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اے کے بھارتی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر میں رافیل گرنے کی تصدیق کردوں گا تو فائدہ پاکستان کو ہوگا، انھوں نے جنگ میں رافیل کے تباہ ہونے کا اعتراف کیا تاہم سبکی چھپانے کےلیے اس بات کا درست جواب دینے سے گریز کیا۔

وہ پریس کانفرنس کے دوران کھل کر بولے بھی نہیں کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے ہیں مگر اس بات کا اعتراف بھی کرلیا۔

بھارت صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیا تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتاسکتے ہیں جس کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ ہمیں ان کا نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان دعویٰ کررہا ہے کہ اس نے ہمارے رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔

 اس کے جواب میں بھارتی ایئرمارشل نے احمقانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس پر کچھ کہوں گا تو یہ پاکستان کےلیے فائدے کی بات ہوگی، ہم جنگ کی صورتحال میں ہیں اور اس میں نقصانات بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ کے دوران کشیدگی میں بھارت کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے ہیں جس کی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا نے بھی کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات