36 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومجرم و سزاکراچی؛ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی؛ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار



کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمدکی گئی، ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے اور ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات