34.9 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔

صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔

 

صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب پاک فوج نے بھارت پر میزائل حملہ کیا جس میں بھارت کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر وانس اور میں نے بھارت اور پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔

مارکو روبیو کے بقول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور عاصم ملک گفتگو میں شامل رہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع ہوگئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات