34.9 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں...

پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی، بھارتی سیکریٹری خارجہ


بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری : فوٹو فائل

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔

وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت وسیع تر مسائل پر کسی غیرجانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات