وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندہ آپ سے بات کر رہا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمان، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا تھا۔